• news

 ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، دوسرا مقدمہ درج‘ عمران، یاسمین راشد ‘فواد چوہدری نامزد 


لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے کارکن علی بلال  عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا گیا۔لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دوسرامقدمہ تھانہ سرور روڈمیں درج کیاگیا، پہلے کیس کے تفتیشی افسر مدعی بنے،پولیس نے علی بلال کو ہسپتال منتقل کرنے والے ملزموں کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔بیان کے مطابق علی بلال عرف ظل شاہ کو بیچ سڑک میں چلتے ہوئے تیز رفتار ڈالے نے ٹکر ماری،جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں سروسزہسپتال منتقل کیا،لیکن وہ دم توڑگیا۔ایف آئی آر میں عمران خان، یاسمین راشد اور  فواد چوہدری کو نامزد کیا گیا ہے۔ 
 ظل شاہ 

ای پیپر-دی نیشن