• news

پرسوں سے ٹکٹ جاری فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرینگے : رانا ثنا


اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔ پارٹی کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے ساتھ قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں۔ 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ پارٹی صوبائی حلقوں میں موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔ مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) عوام میں جانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
 رانا ثناء

ای پیپر-دی نیشن