عدالتی فیصلے الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی الیکشن عداتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کئے ہیں۔ ای سی پی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ملتوی کئے گئے ضمنی الیکشن 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے جن 37 حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے۔ ان میں سے 24 خیبر پی کے میں ہیں۔ ای سی پی نے سندھ کے 9‘ اسلام آباد کے 3 اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کیا ہے۔ الیکشن کمشن ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کئے گئے۔
الیکشن کمشن