گندم کی تحقیق پر چین، پاکستان کی مشترکہ لیب قائداعظم یونیورسٹی میںقائم کی جائے گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)ایک نئے اقدام کے تحت گندم کی تحقیق پر چین، پاکستان کی مشترکہ لیب قائم کی جائے گی۔ چین کی وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی کے "سائنس اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ پروگرام" کے تحت اس منصوبے کی مالی معاونت کی جائیگی ۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (CAAS) کے اشتراک سے نئی تشکیل کردہ لیب قائداعظم یونیورسٹی (QAU) میں قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں قائداعظم یونیورسٹی اور سی اے اے ایسمیں ایک مشترکہ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی تھی، یہ مشترکہ لیب ڈی این اے پر مبنی نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی نئی اقسام تیار کرنے پر کام کرے گی اور پاکستان کے سائنسدانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔