بھارتی دولہا ٹریفک جام میں دلہن کو چھوڑ کر فرار
بینگلورو(نیٹ نیوز) بھارت میں شادی کے ایک روز بعد دولہا ساتھ بیٹھی دلہن کو اس وقت چھوڑ کر فرار ہوگیا جب گاڑی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔اب تک مفرور دولہے کا سراغ نہیں ملا ہے۔ خیال ہے دولہے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے ڈر کر یہ قدم اٹھایا ۔ اس موقع پر دلہن نے بتایا وہ شادی سے قبل بھی اپنے شوہرکے تعلقات سے واقف تھی لیکن جب شوہرنے اسے بتایا وہ اس لڑکی سے قطع تعلق کرلے گا تو اسی بنا پر میں نے اس سے شادی کی۔ دلہن نے توقع ظاہر کی اس کا شوہر جلد ہی اس کے پاس لوٹ آئے گا۔