• news

مظاہروں کے باوجود فرانسیسی سینٹ میں متنازعہ پنشن اصلاحات کا بل منظور


پیرس(آئی این پی ) فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف ہونیوالے احتجاج کے باوجود فرانسیسی سینٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق پینشن اصلاحات بل کے مطابق ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ ہوگا، اب ملازمین 62 سال کے بجائے 64 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف حال ہی میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن