• news

ملک میں 2کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مہم آج  سے شروع  


لاہور (این این آئی) ملک میں 2کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مہم آج (پیر ) سے شروع ہو گی ،پولیو مہم 2مرحلوں میں ہو گی ، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع ، سندھ کے 16اضلاع اوراسلام آباد میں مہم ہوگی،دو مراحل کے دوران اس مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم 2مرحلوں میں منعقد کی جارہی ہے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع ،سندھ کے 16اضلاع اوراسلام آباد میں مہم ہوگی۔وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 3سے7اپریل تک ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اضلاع، کے پی کے 26اضلاع میں مہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے معذورہونے سے بچانا ہمارا مذہبی، اخلاقی فریضہ ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم ہو گ ۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم سات روز جبکہ بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں پانچ روز جاری رہے گی۔پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ13لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو ویکسئن کے قطرے پلائے جائیں گے۔13مارچ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم میں 90ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔ نقل مکانی کرنے والی آبادی کی کوریج کیلئے خصوصی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن