رحیم یارخان :بیوی پر تشدد‘آنکھوں میں تیزاب انڈیل دیا‘ملزم گرفتار
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھریلوناچاقی پر شوہر کی بیوی کے ساتھ مارپیٹ‘آنکھوں میں تیزاب ڈال دیا‘ بیٹی نے موبائل فون کے ذریعے پولیس کواطلاع کردی‘ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ ماں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ بینائی سے محروم ہونے کاخدشہ‘ تفصیل کے مطابق محمودکالونی اقبال آباد کی رہائشی سائرہ بی بی نے موبائل فون کے ذریعے پولیس کواطلاع دی کہ اس کاوالد رسول بخش گھریلوناچاقی پر اس کی والدہ کے ساتھ مارپیٹ کررہاہے اوروالدہ کی آنکھوں میں تیزاب ڈال دیاہے‘ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ ملزم رسول بخش کوحراست میں لیکرتحقیقات شروع کردی۔