جمرود میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3مزدور جاں بحق
خیبر (نوائے وقت رپورٹ ) جمرود سورکمر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مزدوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ریسکیو کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔