• news

امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا


ابو ظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ خلیج میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریبا 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔ عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدم امارات میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں پسند آئے گا اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیسلا گاڑیوں کے اجرا کا اعلان اس وقت کیا گیا جب نے 8 سے 17 مارچ تک ابوظہبی میں متعدد مقامات پر ورکشاپس، تقریبات اور انٹرایکٹو سرگرمیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن