• news

عمران مجھے میرا بیٹا واپس دو: والدین ظل شاہ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے ظل شاہ کی والدہ اور والد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ظل شاہ کی حفاظت نہیں کی۔ بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا۔ یہ پی ٹی آئی والوں نے کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولی لگی تو ظل شاہ بے چین ہو گیا۔ بیٹا ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا۔ ظل شاہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا۔ ظل شاہ کی حفاظت کیوں نہیں کی گئی؟ یاسمین راشد اسے ہسپتال کیوں نہیں لے گئیں۔ والدہ نے کہا کہ عمران خان مجھے میرا بیٹا واپس دے دو۔

ای پیپر-دی نیشن