• news

ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں سے  لاکھوں روپے‘  قیمتی سامان لوٹ لیا


لاہور(نامہ نگار)شہر بھرمیںڈاکوئوںاور چوروںنے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوؤںنے ہئیرمیںوسیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5 لاکھ12 ہزار ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، ماڈل ٹاؤن میں عباس اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ68 ہزار ‘ زیورات اور موبائل فون، اچھرہ میں رشید سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائل فون اورہزاروں روپے،ڈیفنس سی میں اعجاز سے موٹرسائیکل،شاہدرہ ٹاؤن میں ساجد سے57ہزار اور موبائل فون ، رائیونڈ سٹی میں وقاص کی دکان  سے 53ہزار،کاہنہ میں مبین سے41ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میںمشرف سے23ہزار اور موبائل فون،غازی آباد میں سلطان سے19ہزار اور موبائل فون،سندر میں صادق سے 12ہزار اور موبائل فون ،شادباغ میں توصیف کی دکان سے 8ہزاراور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے غازی آباد میںخرم کے گھر سے 5لاکھ اور دیگر سامان‘مناواں اورجوہرٹاؤن سے 2 کاریں،سبزہ زار سے رکشہ جبکہ ملت پارک ، شیراکوٹ ، اقبال ٹاؤن ،مانگا منڈی ، فیکٹری ایریا ، نصیر آباد ، اچھرہ ، قلعہ گجر سنگھ ، باٹا پور ، ڈیفنس سی ، گڑھی شاہو اور داتا دربار سے12 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن