• news

قصور: پنچایت کے ذریعے ناراض بیوی کو گھر لا کر سر مونڈھ دیا‘ تشدد


قصور (نمائندہ ٰنوائے وقت) تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی میں خاوند نے ناراض بیوی کو گھر لا کر سر کے بال مونڈھ دیئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تلونڈی کے ملک شکیل کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی، جسے بذریعہ پنچایت ملک شکیل اپنے گھر واپس لایا اور گھر لا کر اس پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ اس کے سر کے سارے بال مونڈھ دیئے۔ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن