بھارت میں آوارہ کتوں کے حملے‘ دو کمسن بھائی ہلاکq
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست دہلی کے مغربی حصے میں آ وارہ کتوں نے کمسن بھائیوں پر حملہ کر کے مار ڈالا ہے۔ وسنت کنج میں واقع روچ وہار کے جنگلاتی علاقے کے دونوںبچوں کی عمریں 5 سے 7 سال تھیں۔ بچوں پر دو دن کے وقفے سے الگ الگ واقعات میں حملہ ہوا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ 10 مارچ کی سہ پہر 3 بجے بڑا بھائی آنند جنگل کے قریب سندھی بستی میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا۔ دو گھنٹے کے بعد اہل خانہ کو بچے کی لاش ایک خالی پلاٹ سے ملی جس کے جسم پر گہرے زخموں کے نشان تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخم جانوروں کے کاٹنے کی طرح تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ بہت سے آوارہ کتے ہیں جو اکثر بکریوں پر حملہ کرتے ہیں۔ گزشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب آنند کا چھوٹا بھائی5 سالہ آدتیہ اپنے کزن چندن کے ساتھ اسی جنگل کے علاقے میں پیشاب کرنے گیا۔ چندن آدتیہ سے کچھ فاصلے پر تھا۔ کچھ دیر بعد جب چندن اس جگہ پر واپس آیا جہاں سے اس نے آدتیہ کو چھوڑا تھا تو اس نے لڑکے کو آوارہ کتوں میں گھرا ہوا پایا۔ وہ بری طرح زخمی تھا۔