حقیقی کامیابی صرف عشق و غلامیِ مصطفی کے ذریعے ہی ممکن : حسان حسیب الرحمن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حضور نبی کریم کے میلاد پاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی کا انعقاد نئی آبادی سلطان کے لاہور کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن تھے۔ محفل میلادِ مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ رب رحمان کے حکم کو مانتے ہوئے آپس کی تمام نفرتیں بھلا کر ایک ہو جائیں، اسی میں امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔ عید گاہ شریف کا ایک ہی مشن ہے کہ کائنات کے ذرے ذرے کو عشقِ رسولِ مقبول سے منور کر دیا جائے اور امت مسلمہ کا رخ اس کے روحانی مرکز مدینہ منورہ کی جانب موڑ دیا جائے۔ محفل میلاد مصطفی میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانان عظام، عوام الناس اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا پر ہوا۔
عیدگاہ شریف