ماڈل بازار مہنگائی کاتوڑ‘رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائے:سیکرٹری انڈسٹریز
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے ماڈل بازار فیصل آباد جھنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ احسان بھٹہ نے رمضان بازاروں کی تیاریوں کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ماڈل بازار مہنگائی کا توڑ ثابت ہو رہے ہیں، رمضان المبارک میں ماڈل بازار متعلقہ اداروں سے مل کر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، احسان بھٹہ نے فیصل آباد ماڈل بازار میں سہولت سٹالز پر اشیا کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا۔ صارف سے اشیاءکے ریٹ متعلق دریافت کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماڈل بازاروں میں عوامی شکایات کو اولین ترجیح پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طرف لاہور کے ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے، آلو نیا کچا چلکھا سرکاری ریٹ 45 روپے ماڈل بازار ریٹ 40 روپے، پیاز درجہ اول 145 روپے ماڈل بازار ریٹ 135 روپے، ٹماٹر درجہ اول سرکاری ریٹ 44روپے ماڈل بازار ریٹ 40 روپے، لہسن دیسی 260 روپے ماڈل بازار ریٹ 250 روپے، میتھی سرکاری ریٹ 60 روپے، بینگن سرکاری ریٹ 74 روپے ماڈل بازار ریٹ 70 روپے، بند گوبھی سرکاری ریٹ 32 روپے، ماڈل بازار ریٹ 30 روپے، پھول گوبھی سرکاری ریٹ 70 روپے، ماڈل بازار ریٹ 67 روپے، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 100 روپے، ماڈل بازار ریٹ 95 روپے، شلجم سرکاری ریٹ 40 روپے، ماڈل بازار ریٹ 36 روپے، مٹر سرکاری ریٹ 70 روپے، ماڈل بازار ریٹ 67 روپے، لیموں چائینہ سرکاری ریٹ 145 روپے، ماڈل بازار ریٹ 140 روپے، پالک فارمی سرکاری ریٹ 32 روپے، ماڈل بازار ریٹ 30 روپے، ماڈل بازار سارا سال صارفین کو ضروریات زندگی کی تمام اشیاءایک ہی چھت تلے فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔
احسان بھٹہ