• news

رمضان المبارک سے 29 اشیائے ضروریہ مہنگی کر کے غریب عوام کاجینا مزیدحرام کر دیا : پروفیسر زوار حسین


فیروزوالہ(نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان فیروز والا کے صدر پروفیسر زوار حسین مہروی نے کہا رمضان المبارک سے قبل آٹا، چینی، گھی سمیت 29 اشیائے ضروریہ کو مہنگا کر کے غریب عوام کیلئے رمضان المبارک جیسی عبادات کی ادائیگی کو بھی مشکل کر دیا گیا ہے۔ عرب امارات، یورپ اور دنیا کا تقریباً ہر ملک رمضان المبارک میں رعایت دیتے ہیں۔پرنٹ میڈیا کے مطابق امارات میں رمضان المبارک کے احترام میں 10 ہزار اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دی ہے۔ جے یو پی کا پر زور مطالبہ ہے کہ مہنگائی کو کم کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن