عمران نیازی ملک میں عدم استحکام کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں:خالد جوئیہ ،شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں انکو ملک وقوم کا زرا بھر بھی خیال نہیں۔ اسکے باوجود ملک وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے۔ عمران نیازی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ زمان پارک نہر والا روڈ میں روزانہ لڑائی جھگڑے مار کٹائی معمول بن چکے ہیںجسکی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے ۔عمران نیازی کی ایسی حرکتوں کا اعلی عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔