• news

قادیانیت منطقی انجام کو پہنچنے ،فتنے کا خاتمہ قریب ہے:مولانا اللہ وسایا


لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس مرکزی عیدگاہ کھارہ کھوہ روڈ بھسین لاہور میں شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن، ولی کامل مولانا محمدحنیف کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا نورمحمدہزاروی ،مولانا عبدالنعیم سمیت کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ہر مسلمان کو ان سازشوں پر نظررکھنا ضروری ہے۔ حکمرانوں نے اسلام،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے نہ صرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ انکی سرپرستی کر رہے ہیں۔ مرکزی رہنما ء شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے۔ قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے۔ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن