پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ پلانٹ فار prosperity ایپ پر 2 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا اندراج
لاہور(نیوز رپورٹر)مانیٹرنگ آف امپلی مینٹیشن آف اربن اینڈ پیری اربن فاریسٹ پالیسی کے تحت پنجاب کے 14 مختلف محکموں کی جانب سے شجرکاری ایکٹیویٹی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ پلانٹ فار prosperity ایپ پر اب تک 2 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ اربن اینڈ پیری اربن پروجیکٹ کا مقصد پنجاب بھر میں شجرکاری ایکٹیویٹی کی ڈیجیٹائزیشن ہے جس کے ذریعے پودے لگانے کے مجموعی اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ محکموں کو شجرکاری سے متعلق دیئے گئے اہداف بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔