• news

خواتین کو حقوق دئیے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا:شیخ انوار الحق 


لاہور(نیوزرپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دئیے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دئیے ہیں اس کا کسی دوسرے مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔قران مجید کی سورۃ ’’النسائ‘‘ تو خواتین کے حقوق کے چارٹر کا درجہ رکھتی ہے۔ پاکستان میں خواتین کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کے باوجود آ ج بھی اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔خواتین کا استحصال روکنے کیلئے فوری قانون سازی ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن