موتی بازار کے قریب گودام سے 40 سالہ شخص کی پھندا لگی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)لوہاری گیٹ کے علاقے میں شیشہ موتی بازار کے قریب گودام سے 40 سالہ شخص کی پھندا لگی نعش ملی ہے۔ لوہاری گیٹ کے علاقے موتی بازار میں گودام سے 40 سالہ شخص کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اورنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ 40 سالہ شہزاد نے پنکھے سے رسی لٹکا کراس سے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کی ہے۔ واقعہ قتل ہے یا خودکشی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔