رانا تنویر حسین کی قیادت میں مریم نواز کاوالہانہ استقبال کیا جائیگا:عبدالروف
شرقپورشریف (ایم اقبال شاکر سے )مسلم لیگ ن کیسابق ایم پی اے پی پی 138میاں عبدالروف چوہدری شہباز اصغر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین کی قیادت میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کاوالہانہ استقبال کیا جائے گا ۔ کل ایک روزہ دورے پر فیض پور انٹر چینج پر تشریف لائے گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی اس سلسلے میں شرقپور شریف فیض پور انٹر چینج اور مختلف مقامات پر تیاریاں بھی کی جارہی ہے جیسے ہی مریم نواز فیض پور انٹرچینج آئے گی۔