• news

 بہتر خاندان کی تشکیل کیلئے خواتین کاتندرست ہونا ضروری ہے،ڈاکٹر عائشہ افضل


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر عائشہ افضل نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے اوربہتر خاندان کی تشکیل کیلئے خواتین کاتندرست و توانا ہونا ضروری ہے،خون کی کمی ، غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار عورت بہتر خاندان تشکیل نہیں دے سکتی ،بدقسمتی ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی نسبت لڑکوں صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور لڑکیوں کی صحت کو نظر انداز کیا جاتا ہے،وہ العراج فائونڈیشن کے زیر اہتمام چک نمبر42مرڑ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں،ڈاکٹر عائشہ افضل نے مزید کہا کہ دین اسلام میں مرد و خواتین انسانی حقوق کے اعتبار سے برابر ہیں،پھر صحت اور دیگر معاملات میں امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جاتا ہے،خواتین کو صحت کی مکمل سہولیات تک رسائی حاصل نہیں جس کی وجہ سے خواتین حمل اور زچگی کے دوران اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھتی ہیں ، خواتین کی دوران حمل دیکھ بھال اور صحت پر زیادہ توجہ دی جائے بالخصوص رورل علاقوں میں بسنے والی خواتین کو علاج معالجہ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی غرض سے آگاہی مہم وقت کا تقاضا ہے تاکہ دوران زچگی ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن