• news

پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا مرکزی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں:شکیل عطا اللہ


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا مرکزی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے مختصر دور میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے بے شمار کام ہوئے انہوںنے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف اس قتل کا مقدمہ درج کیا جائے نگران حکومت نے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک مرتبہ پھر سانحہ ماڈل ٹائون کو دہرایا گیا امپورٹڈ حکومت ملک میں انتشار فساد کی سیاست چاہتی ہے تاکہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کو ختم کرنے کا بہانہ مل سکے پریس کلب شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا کہ عمران خان پر 75مقدمات درج کیے گئے ہیں یہ سیاسی انتقام کی انتہا امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک پر کرپٹ مافیا مسلط ہے جو اپنی حکومت کی طوالت کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے 

ای پیپر-دی نیشن