• news

 نیشن وومن بیس بال چیمپئن شپ‘پہلے روز3میچوں کا فیصلہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)17ویں وومن نیشنل بیس بال چیمپئن شپ۔افتتاحی روز کے پی کے اور اسلام آباد کامیاب‘مہمان خصوصی سید فخر شاہ صدر پی بی ایف تھے۔پہلے میچ میں اسلام آباد نے بلوچستان کو نو کے مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔اسلام آباد کی  شازیہ‘چمن‘گل پری‘شمیر‘انعم‘انعم ملک‘سمن‘حنا نے ایک ایک جبکہ بلوچستان کی فرزانہ‘نرگس‘نایاباور فرزانہ علی نے ایک ایک رن بنایا۔ کے پی کے نے سندھ کو نو کے مقابلے میں دو رنز سے شکست دی۔پی کے کی آسیہ نے دو شاول‘ فریال‘ پرخا‘ نفیسہ‘ سدرہ‘ رامین اور تہذیب نے ایک ایک رن بنایا۔ کے پی کے نے اسلام آباد کو انیس کے مقابلے میں نو رنز سے شکست دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن