• news

نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عملدرآمد نہ ہونے پر پیمرا اور دیگر کو نوٹس 



 لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی، ان کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں، قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی نشریات پر پابندی ہے لیکن پیمرا کے حکمنامہ کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کا سلسلہ جاری ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پیمرا کو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
نواز شریف، پابندی

ای پیپر-دی نیشن