• news

عمران دور میں بہت سی چیزیں توشہ خانہ گئی ہی نہیں: شاہد خاقان 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تحفہ ملتا ہے وہ ملٹری سیکرٹری توشہ خانہ میں بھیج دیتا ہے۔ بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے خط آتا تھا کہ یہ تحفے آپ کے ہیں، عوام کی ملکیت نہیں۔ آپ پہلے گھڑی بیچ دیں پھر توشہ خانہ سے حاصل کریں یہ غلط ہے۔ توشہ خانہ حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں ہوتا۔ میں نے بطور وزیر پٹرولیم تحفہ واپس بھیجا تو کہا گیا کہ یہ آپ کی ملکیت ہے ہم واپس نہیں لے سکتے۔ میرے پاس ان تحفوں میں سے آج کوئی تحفہ نہیں۔  عمران خان  دور میں بہت سی چیزیں توشہ خانہ گئی ہی نہیں۔  تحفے ملک یا حکومت کو نہیں اس شخص کو ملتے ہیں جس کے نام ہوتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کچھ غلط کیا ہے تو کارروائی کرے۔ تحائف کرسی کو نہیں اس پر بیٹھے شخص کو ملتے ہیں۔ سلمان شہباز کا حق ہے طنز کریں، مذاق اڑائیں، مجھ پر کیس بنا دیں۔ میرا سفر (ن) لیگ کے ساتھ ہے سلمان شہباز کے ساتھ نہیں۔ تحائف کی جو قیمت لگائی جاتی ہے اصل اس کی چوتھائی بھی نہیں ہوتی۔ آپ 20 فیصد ادائیگی کرکے تحفہ لے سکتے ہیں۔ میں نے تمام تحفے عزیزوں، دوستوں کو دے دیئے۔
شاہد خاقان 

ای پیپر-دی نیشن