متحدہ کا بڑا مطالبہ کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ منظور کر لیا گیا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کر دیا۔ کراچی میں بلدیاتی کونسلز کی تعداد 246 سے 299 ہو گئی۔ اضافے کا اطلاق آئندہ بلدیاتی الیکشن پر ہو گا۔ محکمہ بلدیات سندھ نے الیکشن کمشن کو آگاہ کر دیا۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر ٹاؤن، ملیر، لانڈھی ٹاؤن میں یوسیز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کراچی؍ یونین کونسلز