پنجاب اسمبلی انتخابات: خرم لطیف کھوسہ نے 5رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی
لاہور(نیوز رپورٹر) 30اپریل کو ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے امیدواروں کیلئے پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے 5رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ٹیم میں تفسیر حیدر کاظمی ایڈووکیٹ،محمد ارشاد جدران ایڈووکیٹ،سعید احمد قادری ایڈووکیٹ،امیر حمزہ ایڈووکیٹ اور اعجاز حسین شیرازی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔خرم لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ قانونی ٹیم پنجاب اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی رہنمائی کریگی اورٹیم کے ارکان وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولنگ ڈے تک بیٹھیں گے۔اس سلسلے میں انہوں نے قانونی ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔