الخدمت فاؤنڈیشن :والنٹیر ڈیپارٹمنٹ ‘ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے فٹبال ٹورنامنٹ
لاہور (نیوز رپورٹر) ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے والنٹیر ڈیپارٹمنٹ اور ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے دوستانہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کے صدر میاں رضوان، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار، مختلف فٹ بال کلبز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے دوران الخدمت آرفن سپورٹ پروگرام، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور رفا یونیورسٹی کے مابین میچ کھیلے گئے۔ میچ کے اختتام پر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کھلاڑیوں میں انعمات تقسیم کیے۔