• news

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے 5 امیدواران نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے


لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے 5 امیدواران نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ پی پی 159 سے محمد رضوان منیر، پی پی 167 سے چوہدری عبد الرزاق، پی پی 169 سے عابد الرحمن، پی پی 171 سے عباس بھٹی اور پی پی 172 سے ریاض احمد احسان نے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ اس موقع حلقے سے سپورٹران کی بڑی تعداد بھی امیدواران کے ساتھ موجود تھی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل لاہور انجینئر حارث ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں سے باکردار اور فعال امیدواروں کا انتخاب کرکے انتخابی میدان میں لارہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن