• news

کروڑوں روپے کی رجسٹری غائب ہو نے کی تحقیقات کی ہدایت 


فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے محکمہ مال شیخوپورہ کی رجسٹری برانچ سے کروڑوں روپے مالیت کی رجسٹری غائب ہونے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ۔اے ڈی سی ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت تحریری شکایت پر جاری کی جس میں کہا گیا رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں ہونے والی ایک کروڑوں روپے مالیت کی رجسٹری پر ملی بھگت سے سرکاری فیسیں اور اشٹام ڈیوٹی کم لی گئی ہیں  رجسٹری برانچ حکام نے الزامات کی تصدیق نہ کی۔

ای پیپر-دی نیشن