شعیب شیخ کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے جج رشوت کیس میں گرفتار شعیب شیخ کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے حکام نے سخت سکیورٹی میں شعیب شیخ کو عدالت پیش کیا اور تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔