• news

شاہدرہ میں خاتون نے فائرنگ کر کے سابق پولیس اہلکار کو قتل کر دیا 


لاہور، فیروزوالہ (نامہ نگاران) شاہدرہ میں ایک ہوٹل میں خاتون نے فائرنگ کر کے سابق پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کا نوکری سے برخاست شدہ اہلکار رانا عاصم ایک نامعلوم خاتون دوست کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں آیا تھا۔ جہاں خاتون نے فائرنگ کر کے راناعاصم کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن