• news

الیکشن کمشن نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی


 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے معاملے پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں دفعہ 144  کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144  کے نفاذ  کے معاملے پر جائزہ اجلاس میں غور کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھی لکھ دیا جس میں 24 گھنٹوں میں چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن