• news

سعودی عرب کا پرچم ڈیزائن کرنیوالے معروف خطاط انتقال کرگئے


ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کا پرچم ڈیزائن کرنے والے معروف خطاط صالح المنصوف انتقال کرگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی خطاط صالح المنصوف، جنہوں نے سعودی عرب کے پرچم پرسفید رنگ سے کلمہ طیبہ اور تلوار کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کیا ، 86 برس کی عمر میں مملکت کے یوم پرچم سے عین قبل انتقال کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق المنصوف پہلے سعودی خطاط تھے جنہوں نے ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات دستیاب نہ ہونے کے باوجود 1960 کی دہائی کے اوائل میں سفید رنگ سے سعودی عرب کے جھنڈے پر تلوار اور کلمہ ہاتھ سے لکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن