پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا،پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے، مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے،