کوشش ہے الیکشن سے متعلق مقدمات کا جلد فیصلہ کریں،چیف جسٹس
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مختلف عزرداریوں سے متعلق متعدد کیسز غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ آئیندہ الیکشن بھی قریب ہیں.۔کوشش ہے الیکشن سے متعلق مقدمات کا جلد فیصلہ کریں.چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 60 سے زائد انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی. سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کی گیارہ انتخابی عذرداریوں کو غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کردیا۔ وکیل درخواست گزاران نے کہا ٹریبونلز کے فیصلوں میں تضاد ہے. چیف جسٹس نے کہا تصدیق سے متعلق قانون کی وضاحت ہم قومی اسمبلی کے کسی مقدمے میں کردیں گے. بعد ازاں سپریم کورٹ نے دیگر انتخابی عذرداریوں کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔