چودھری وجاہت حسین کی 20 مارچ تک ضمانت منظور
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج یونس لاڑ نے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کی ضمانت 20 مارچ تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی اعلیٰ عدلیہ پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔ جھوٹے مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے خود پیش ہوا ہوں۔ عدالت کے حکم پر شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانہ کڑیانوالہ میں آیا تو ایس ایچ او منشاء گھمن نے بیان ریکارڈ کر کے شامل تفتیش کر لیا۔