• news

شیڈول تبدیل ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10اپریل کو ہوگا


اسلام آباد(نا مہ نگار)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 مارچ کی بجائے 10 اپریل کو صبح 11 بجے منعقد ہو گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئیکار لاتے ہوئے کی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کیمشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن