عبدالحئی دستی کو اینٹی کرپشن کا تیسرا طلبی کا نوٹس
لاہور (خبر نگار) سابق مشیر زراعت وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر چھاپے کے بعد سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے تیسرا طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
دوبارہ 15 مارچ کو صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن کی جانب سے دو بار طلب کیا جا چکا ہے لیکن تاحال انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہو سکے۔