ایران سے غیر قانونی 77 پاکستانی تارکین وطن ڈی پورٹ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایرانی حکام نے اتوار کے روز 77 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میر جاہ تقتان بارڈر کے ذریعے ملک بدر کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 31 کا تعلق پنجاب، 19 کا تعلق خیبر پی کے، 8 کا بلوچستان اور 19 کا تعلق سندھ سے تھا۔ جنہیں تفتان رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ تارکین وطن ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے۔ ان تمام ڈی پورٹ شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔