• news

ایران‘  سکول  طالبات کو زہر دینے کا معاملہ،  سینکڑوں  مشتبہ ملزم گرفتار


 تہران (آئی این پی)ایران میں سکول کی بچیوں کو زہر دینے کے معاملے میں حکام نے 100سے زائد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اسکول کی بچیوں کو زہر دینے کے واقعات میں ملوث مشتبہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے بعد ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں نے اسکول بند کرانے کے مقصدسے شرارت اور مہم جوئی کرتے ہوئے خوف کی فضا قائم کرنے کیلئے اسکولوں میں بے ضرر اور بدبودار مادوں کا استعمال کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن