ڈسکہ و نواح میںپرمٹ کے نام پر8‘8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ڈسکہ اوراس کے گردنواح میں چند روز سے گیپکو والوں نے پرمٹ کے نام پر علاقہ بھرمیں 8‘8گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کردیا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں شہریوں نے پانی کی تلاش کیلئے دور دراز سے لگے ہوئے نلکوں سے پانی لانا شروع کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب صبح اٹھتے ہیں تو بجلی بند ہوتی ہے اگر واپڈا والوں کو ٹیلی فون کرکے بجلی بند ہونے کی وجہ پوچھی جائے تو یہ کہہ کرفون بندکردیا جاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔