گرین پامز فیملی گالا سیزن تھری کے انعام یافتگان کیلئے تقریب تقسیم انعامات
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے قابلِ بھروسہ رئیل سٹیٹ ماسٹر ڈویلپرز رفیع گروپ کے گرین پامز ہاﺅسنگ پراجیکٹ گوادر کے تیسرے فیملی گالا میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات جیتنے والوں کیلئے تقریب تقسیم انعامات مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین رفیع گروپ امتیاز رفیع بٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار رفیع بٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہ زل رفیع بٹ تھے ۔ انعام یافتگان کو موبائل فون ، کیش پرائزز ، گولڈ جیولری ، ایل ای ڈیز ، موٹر بائیکس ، آٹومیٹک سوزوکی سوئفٹ کار اوریورپئین ایس یو وی پوژو کار سمیت دیگر بے شمار قیمتی انعامات دئیے گئے۔ چیئرمین رفیع گروپ امتیاز رفیع بٹ نے گرین پامز ہاﺅسنگ پراجیکٹ لاہور شروع کرنے کا بڑا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رفیع گروپ گزشتہ نصف صدی سے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں صفِ اول کا سب سے بااعتماد ادار ہ ہے جس نے ہمیشہ صارفین کی ضروریات اور آنےوالے وقت کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رہائشی و کمرشل پراجیکٹس ڈیزائن اور ڈیلیورکیے ہیں۔ گرین پامز ہاﺅسنگ پراجی©کٹ گوادر کی شاندار کامیابی کے بعد صارفین کے بے حد اصرار پر گرین پامز ہاﺅسنگ پراجیکٹ لاہور شروع کر رہے ہیںجسے جلد مارکیٹ میں لانچ کر دیا جائے گا۔ لاہوکی بڑھتی ہوئی آبادی ماحولیاتی مسائل اور رہائشی ضروریات کومدِ نظر رکھتے ہوئے لاہور کا پہلا ماحول دوست رہائشی پراجیکٹ متعارف کروا رہے ہیں جس میںقدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ جدید ترین رہائشی رجحانات متعارف کروائے جائیں گے۔ گرین پامز ہاﺅسنگ پراجیکٹ لاہور رئیل سٹیٹ سیکٹر میں نئے رجحانات متعارف کروائے گا۔رفیع گروپ صارف دوست ادارہ ہے جو اپنے سب سے بڑے کسٹمرنیٹ ورک کی ضروریات اور سہولیات کے مدِ نظر پالیسیاں بنا کر صارفین کے دلوں میں جگہ بنانے اور ان کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔کیونکہ بھروسہ ملتا نہیں جیتنا پڑتا ہے۔