• news

بحیرہ اسود پر روسی طیارے کے ٹکرانے سے امریکی ڈرون تباہ، امریکہ کا سخت احتجاج


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ ) بحیرہ اسود پر پرواز کے دوران امریکی ڈرون سے روسی جنگی طیارہ ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ Su-27 روسی جنگی طیارے کی مداخلت پر امریکی ڈرون MQ-9 بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوا۔امریکی فوجی حکام نے روسی طیاروں کے اس عمل کوغیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی جو  ماحولیاتی اور پیشہ ور اخلاقیات کے منافی عمل تھا۔امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے  واقعے کے باوجود امریکہ اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔
ڈرون تباہ

ای پیپر-دی نیشن