• news

 توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری 



اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت سے جاری 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عمران خان کو 7 مارچ کو عدالت نے طلب کیاتھا،سیشن عدالت نے 6 مارچ کو عمران خان کی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست مسترد کی گئی، عمران خان کی وارنٹ گرفتاری پر اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کے مطابق عمران خان کو سیشن عدالت پیش ہونے کا موقع دینا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کے مطابق 13 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے13 مارچ کوعمران خان کو سیشن عدالت پیش ہونے کا حکم دیا،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور سیشن عدالت کے ماضی کے فیصلوں پر ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو صاف الفاظ میں 13 مارچ کو سیشن عدالت پیش ہونے کا حکم دیا،عمران خان 13 مارچ کو عدالت پیش نہیں ہوئے،سیشن عدالت کے پاس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے،عمران خان کی 13 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہیاور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں،18 مارچ کو عدالت پیش ہوں۔
تفصیلی فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن