کپاس کی مداخلتی قیمت 8500روپے 40کلو‘ ای سی سی نے منظوری دیدی
سلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ای سی کے اجلاس میں2023-24کی کپاس کی فصل کے لئے مداخلتی قیمت کی سمری پیش کی اور موقف اختیار کیا قبل ازوقت قیمت کے اعلان سے کپاس کی کاشت کے رقبہ اور پیداوارمیں دس سے پندرہ فی صد اضافہ کی توقع ہے ،ای سی سی نے کپاس کی فی40کلو گرام مداخلتی قیمت 8500روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔ ای سی سی نے وزارت فوڈ کو مارکیٹ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے مینڈیٹ کے ساتھ کپاس کی قیمتوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ای سی سی نے چینی کی برآمد کی ترسیل کی مدت میں توسیع پر وزارت تجارت کی سمری پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی ترسیل کی معیاد 45 دن سے بڑھا کر ساٹھ 60 کرنے کی اجازت دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ترکی اور شام کے زلزلے 2023 کے لیے پاکستان کی امداد کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے عمل درآمد کے منصوبے کے لیے مالی ضروریات کی سمری پیش کی ۔ بتایا گیا کہ تباہ کن زلزلے سے ترکی اور شام میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ برادر ممالک کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے، این ڈی ایم اے کو 6 فروری اور اس کے بعد سے زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ہدایت کی گئی۔، ای سی سی نے ترکی اور شام میں مدد کے لئے 10ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویڑن) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پی ایس او کی لیکویڈیٹی کی ضرورت سے متعلق ایک سمری پیش کی ۔ بتایا گیا کہ پی ایس او ایل این جی کی مد میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ملک میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں مصروف ہے۔پی ایس او اوماہانہ 8 سے 9 ایل این جی کارگوز درآمد کر رہا ہے جبکہ ایل این جی سپلائرز کے ساتھ معاہدوں کے مطابق پی ایس او مقررہ مدت کے اندر ادائیگی کرنے کا پابند ہے۔ پی ایس او کو ایل این جی فراہم کنندگان کو ادائیگی کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور ایل این جی سپلائی چین کو جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے، ای سی سی نے ایس این جی پی ایل کے حق50ارب روپے کے تجارتی قرضے کے لیے ساورن گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دی ۔
ای سی سی