وارنٹ منسوخی فوری سماعت کیلئے عمران کی استدعا مسترد اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کی۔ استدعا مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمران خان کے وکلاء سے چیمبر میں ملاقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت آج مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لئے دائر درخواست کی فوری سماعت کی۔ استدعا مسترد کر دی گئی۔ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتای کی تکمیل کے لئے زمان پارک لاہور میں پولیس کی کارروائی کے ساتھ ہی عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی، جہاں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر بائیومیٹرک نہ ہونے کا اعتراض عائد کر دیا، تاہم وکلاء کی ٹیم سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز چیمبر میں ملاقات بھی کی جس کے بعد درخواست کی سماعت کل کیلئے مقرر کر دی گئی۔ درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سنی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج سماعت کریں گے۔
عمران استدعا